Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاہین شاہ آفریدی کا بیٹے کی تصویر کیساتھ پہلا خوبصورت پیغام جاری

پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بیٹے کی تصویر کیساتھ پہلا خوبصورت پیغام جاری کر دیا ہے۔

پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اہلیہ اور بیٹے کے ہمراہ اپنے ہاتھ کی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی طویل کیپشن لکھا۔

انہوں نے لکھا کہ ‘اس لمحے نے ہر چیز تبدیل کردی، میرا دل بے حد خوش اور مکمل ہے اور میری زندگی بہتر ہوگئی ہے۔ 24 اگست 2024 کی تاریخ ہمیشہ ہمارے لیے خاص رہے گی’۔

 

 

انہوں نے لکھا کہ ‘میرے بیٹے عالیار آفریدی کو اس دنیا میں خوش آمدید، میں ہمیشہ اپنی اہلیہ کا شکر گزار رہوں گا کہ ان تمام تکالیف کے لیے جو اسے برداشت کرنا پڑیں، وہ ہمارے چھوٹے خاندان کی سپورٹ سسٹم ہے’۔

واضح رہے کہ شاہین آفریدی بیٹے کی پیدائش کے بعد گزشتہ رات کراچی چلے گئے تھے، وہ کل اسلام آباد پاکستان ٹیم کو جوائن کریں گے، قومی ٹیم کا کل آپشنل ٹریننگ سیشن شیڈول ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version