پشاور: پہلی 4 روزہ قمر زمان آل پاکستان جونیئر اسکواش چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی۔
پہلی 4 روزہ قمر زمان آل پاکستان جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں ملک بھر سے اسکواش کے 200 سے زائد جونیئرز کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
بوائز انڈر 15 میں پاکستان ایئر فورس کے احمد خلیل نے 1-3 سے فائنل اپنے نام کیا جب کہ بوائز انڈر 17 میں پاکستان ایئر فورس کے عمیر عارف نے 0۔3 سے ٹورنمنٹ اپنے نام کیا۔
گرلز انڈر 15 میں خیبرپختونخوا کی سحرش علی نے 1۔3 سے ٹورنمنٹ اپنے نام کیا، گرلز انڈر 19 میں واپڈا کی مہوش علی نے 0۔3 سے ٹورنمنٹ اپنے نام کیا۔
چیمپئن شپ میں بوائز انڈر 15 اور 17 جب کہ گرلز انڈر 15 اور 19 کی کھلاڑی پورے پاکستان سے شریک ہوئیں۔
