Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امید ہے کہ ٹیم آئندہ میچوں میں بھی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھے گی، محسن نقوی

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا کہ امید ہے کہ ٹیم آئندہ میچوں میں بھی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھے گی۔

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں بھارت کے خلاف جیت پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ لڑنے کا یہی جذبہ میدان میں جیت کے لیے ضروری ہوتا ہے۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے آصف علی، محمد اخلاق اور فہیم اشرف کو جارحانہ بلے بازی پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کرکے روایتی حریف کو شکست دی، ٹیم متحد ہو کر کھیلی، فائٹنگ سپرٹ کا بھرپور مظاہرہ کیا اور فتح سمیٹی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version