چیئرمین پی سی بی محسن نقوی عمیر بٹ کا تسلسل کے ساتھ تیسری بار چیئرمین منتخب ہونا ایک اعزاز ہے۔
عمیر بٹ کو بلجیئم کرکٹ فیڈریشن کا تیسری بار چئیرمین منتخب کر دیا گیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے عمیر بٹ کو بلجیئم کرکٹ فیڈریشن کے مسلسل تیسری بار چئیرمین منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے نومنتخب چیئرمین کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ عمیر بٹ نے اپنی محنت اور پروفیشنل اپروچ کی بدولت بلجیئم کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین منتخب ہوئے، امید ہے کہ عمیر بٹ بلجیئم میں کرکٹ کے فروغ کیلئے اپنا موثر کردار جاری رکھیں گے۔
