جنوبی ایشیا کے ملک مالدیپ میں ہونے والی پندرہویں ورلڈ باڈی بلڈنگ اینڈ فزیق چیمپیئن شپ میں پاکستان کے بلال احمد نے گولڈ میڈل جیت لیا۔
بلال احمد نے یہ گولڈ میڈل مین فزیک کیٹگری میں جیتا ہے، جبکہ بلال احمد نے گزشتہ سال ساؤتھ ایشیا ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپین شپ میں بھی گولڈ میڈل جیتا تھا۔
اس سلسلے میں سہیل انور سیکرٹری پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کا کہنا تھا کہ بلال احمد کو پرائیویٹ اسپںانسر شپ سے ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپین شپ میں شرکت کے لیے بھیجا، جبکہ حکومت پاکستان کو باڈی بلڈرز کی بھی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔
دوسری جانب بلال کا کہنا ہے کہ گولڈ میڈل جیتنے پر اللہ تعالی کا شکر گزار ہوں۔
