لندن: چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے انگلینڈ و ویلز کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رچرڈ تھامسن سے ملاقات کی ہے۔
چیئرمین ای سی بی رچرڈ تھامسن نے چیئرمین پی سی بی سے ملاقات میں چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے سلسلے میں چیئرمین محسن نقوی اور پی سی بی کے لئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔
چئیرمین ای سی بی رچرڈ تھامسن نے کہا کہ انگلینڈ کا حالیہ دورہ پاکستان انتہائی شاندار رہا، چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لئے ہماری نیک تمنائیں پاکستان کے ساتھ ہیں۔
دوسری جانب چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لئے تیار ہے، اسٹیڈیمز کو جدید انداز میں اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔
محسن نقوی کہتے ہیں کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لئے ہر سطح پر فول پروف انتظامات کیے جارہے ہیں جب کہ مہمان ٹیموں کو اسٹیٹ گیسٹ کا پروٹوکول دیا جائے گا۔
چیئرمین انگلینڈ و ویلز کرکٹ بورڈ رچرڈ تھامسن نے حالیہ دورہ کے دوران شاندار مہمانداری پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔
