کراچی: سندھ تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کامران قریشی صدر، خرم رشید سیکرٹری اور فرازعثمان چیئرمین منتخب ہوگئے،
سندھ تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے انتخابات یونین کلب کراچی میں منعقد ہوئے جس میں آئندہ چار سالہ مدت کے لیے عہدیداران کا انتخاب کیا گیا۔
انتخابات میں کامران قمر قریشی صدر، خرم رشید سیکرٹری، فراز عثمان چیئرمین، سربراہ خواتین ونگ میڈم ماجدہ حمید، سی ای او ہارون، سرپرست ریحان ہاشمی، چیف سرپرست عمر سعید، مراد بلوچ خزانچی، وائس پریذیڈنٹ منیزہ اکرم، ڈپٹی سیکرٹری فصیح الدین اوت رازق راجپوت منتخب ہوگئے۔
ممبرز میں ثاقب، جاوید، عرفان، زبیر، علیزہ آصف، عذرا جمال، ھما ناصر، نزہت سلطان، افشاں، بینا اور دیگر عہدیداروں میں ہیڈ کوچ عبدالرحیم، ہیڈ ریفری خلدون راجہ، اسکول چیئرمین نور احمد، سربراہ پیراونگ ایم صدیق اور ایتھلیٹ کمیشن کیلئے سمیرا سید اور سمیع منتخب ہوئے۔
انتخابات میں تمام ڈویژنز اور کمیشنوں کے نمائندوں نے شرکت کی اور خطے میں تائیکوانڈو کی ترقی اور فروغ کے لیے اپنی لگن کا اظہار کیا۔
انتخابی کارروائی کا مشاہدہ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل وسیم نے کیا، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل احمد علی راجپوت اور سندھ اسپورٹس بورڈ سے ہاجرہ نواب نے بطور مبصر شرکت کی۔
سندھ بھر میں تائیکوانڈو کو آگے بڑھانے کے لیے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی گئی اور ان کے عزم کو سراہا۔
پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل وسیم ،احمد علی راجپوت و دیگر نے کہا کہ نئی قیادت سندھ میں تائیکوانڈو کے فروغ اور ترقی کے لئے اپنا بھرپور کرادر ادا کرے گی۔
