پاکستان نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لئے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔
پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز کل سے ہونے جارہا ہے جب کہ پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لئے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا ہے۔
سلمان علی آغا کو کپتان مقرر کیا گیا ہے جب کہ صائم ایوب، عمیربن یوسف اور عثمان خان ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
علاوہ ازیں طیب طاہر، محمد عرفان خان، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، حارث رؤف ، ابرار احمد اور سفیان مقیم ٹیم میں شامل ہیں۔
خیال رہے کہ پہلا ٹی ٹوئنٹی کل بروز ہفتہ یکم دسمبر کو کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا ٹی ٹوئنٹی 3 دسمبر اور تیسرا و آخری میچ 5 دسمبر کو کھیلا جانا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تمام میچز کیونز اسپورٹس کلب میں شیڈول ہیں جب کہ اس سے قبل پاکستان نے زمبابوے کو ون ڈے سیریز میں 1-2 سے شکست دی تھی۔
