Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ویمنز انڈر 19 ورلڈکپ؛ قومی کھلاڑیوں کی تیسرے روز بھی بھرپور پریکٹس

کراچی: ویمنز انڈر 19 ورلڈکپ کے سلسلے میں قومی کھلاڑیوں نے تیسرے روز بھی بھرپور پریکٹس کی۔

پاکستانی ویمنز انڈر 19 ٹیم کی کھلاڑیوں نے کراچی میں تربیتی کیمپ کے تیسرے روز 2 ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔

حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ، فیلڈنگ اور رننگ کی پریکٹس کی جب کہ کھلاڑیوں نے صبح اور سہ پہر دو سیشن میں 5 گھنٹے تک ٹریننگ کی۔

کھلاڑیوں کو ہیڈ کوچ محسن کمال، اسٹنٹ کوچ محمد حنیف ملک اور فیلڈنگ کوچ ناہیدہ خان نے ٹپس دیں۔

خیال رہے کہ انڈر 19 ویمنز ٹیم کا تربیتی کیمپ 9 جنوری تک کراچی میں جاری رہے گا جب کہ قومی ٹیم 10 جنوری کو براستہ دبئی ملائیشیا روانہ ہوگی۔

آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ورلڈکپ میں پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم کی قیادت کومل خان کریں گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version