Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹس کے شیڈول کا اعلان کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2025 میں ہونے والے ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹس کے مکمل شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 18  ٹیموں پر مشتمل نیشنل T20 کپ مارچ میں ہوگا، جبکہ پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو اپریل اور مئی میں منعقد کیا جائے گا۔

پی سی بی کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کا آغاز ستمبر میں ہوگا، چیمپئنز فرسٹ کلاس ایونٹ کا پہلا ایڈیشن ستمبر اور اکتوبر کی ونڈو میں کھیلا جائے گا، جبکہ چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ کا دوسرا ایڈیشن دسمبر 2025 میں کھیلا جائے گا۔

شیڈول میں بتایا کہ سال 2025 میں انڈر 19 کرکٹرز کی لیے چیمپئنز انڈر 19 ایونٹس متعارف کروائے جائیں گے، انڈر 13 اور انڈر 15 ٹورنامنٹس کو انڈر 15 اور انڈر 17 ٹورنامنٹس کے طور پر متعارف کروایا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ اور ریجنل انڈر 19 ٹورنامنٹس میں بہترین کارکردگی دکھانے والے انڈر 19 کھلاڑی چیمپئنز انڈر 19 ایونٹس میں جگہ بنائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version