Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

’’امریکہ میں کرکٹ کے فروغ کیلئے پی سی بی تعاون فراہم کرنے کیلئے تیار ہے‘‘

واشنگٹن: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ امریکہ میں کرکٹ کے فروغ کیلئے پی سی بی بھرپور تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔

چیئرمین محسن نقوی کی یو ایس اے کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جوناتھن اٹکیسن سے ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ دونوں ملکوں کے بورڈز کرکٹ سیریز کرانے کے پروگرام کو حتمی شکل دیں گے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے یو ایس اے کرکٹ کے سی ای او کو ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ امریکہ میں کرکٹ کے فروغ کیلئے پی سی بی بھرپور تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔

محسن نقوی نے امریکہ کے کوچز کو پاکستان میں تربیت دینے کی پیشکش کی اور یو ایس اے کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے میچز دیکھنے کے لئے پاکستان آنے کی دعوت بھی دی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مزید کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان کرکٹ کے فروغ کے بے پناہ مواقع ہیں۔

یو ایس اے کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کی دعوت پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version