بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیے ایک اہم کھلاڑی کی انجری نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، چیمپئنز ٹرافی میں کھلاڑی کی شرکت مشکوک نظر آ رہی ہے۔
بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمرا آسٹریلیا سے سڈنی ٹیسٹ کے دوران کمر کے اسٹریس فریکچر کا شکار ہوگئے تھے، جس کی وجہ سے بحالی صحت کیلیے کوشاں ہیں۔
بھارت نے جسپریت بمرا کا نام انگلینڈ سے ون ڈے سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے مگر سامنے آنے والی ایک رپورٹ میں بمرا کی دستیابی کے حوالے سے کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بورڈ حکام بمرا کی ایونٹ میں شرکت کے حوالے سے کنفیوژن کا شکار ہے، سلیکشن کمیٹی کے کچھ ارکان نے بمرا کے متبادل کے اعلان کا مشورہ بھی دے دیا ہے۔
