Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کا پاکستان میں سفر جاری

لاہور: آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کا پاکستان میں سفر جاری ہے۔

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا  پاکستان ٹور آج سے  شیخوپورہ کے تاریخی ہرن مینار کمپلیکس سے شروع ہوگا ، اس سفر میں  ٹرافی کو 14 دنوں میں پاکستان  کے دس مختلف شہروں میں لے جایا جائے گا۔

اس سفر میں شیخوپورہ کے علاوہ ٹرافی کو بہاولپور، فیصل آباد، حیدرآباد، اسلام آباد، کراچی، لاہور، ملتان، پشاور اور کوئٹہ بھی لے جایا جائے گا۔

ان 14 دنوں کے دوران جن اہم مقامات پر ٹرافی کو لے جایا جائے گا  ان میں ملتان کا قلعہ، بہاولپور کا نور محل، پشاور کا ارباب نیاز اسٹیڈیم، کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم، حیدرآباد کا نیاز اسٹیڈیم اور فیصل آباد کا اقبال اسٹیڈیم شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version