Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فیفا نے موجودہ نارملائزیشن کمیٹی کی مدت میں 31 جولائی تک توسیع کردی

فیفا نے موجودہ نارملائزیشن کمیٹی کی مدت میں 31 جولائی 2025 تک توسیع کردی۔

پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی ترجمان کے مطابق فیفا کی جانب سے موجودہ نارملائزیشن کمیٹی کے رکن سعود عظیم ہاشمی کو چیرمین نامزد کیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سعود عظیم ہاشمی 16 فروری کو ہارون ملک کی مدت مکمل ہونے کے بعد اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی ترجمان نے بتایا کہ محمد شاہد نیاز کھوکھر اور حارث عظمت بطور ارکان کمیٹی کے ساتھ منسلک رہیں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version