کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں سہ فریقی سیریز کے اہم میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف کامیابی کے ساتھ کئی نئے ریکارڈز بھی بنا دیے۔
گرین شرٹس نے میچ میں 353 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا جو کہ ایک ریکارڈ ہے اس سے قبل پاکستان نے قذافی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف 349 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔
میچ میں کپتان محمد رضوان اور سلمان آغا کے درمیان 260 رنز کی پارٹنر شپ بنی جس نے شعیب ملک اور محمد یوسف کی 206 رنز کی شراکت کا ریکارڈ توڑا جو 2009 میں بھارت کے خلاف بنی تھی۔
اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے ایک ہی اننگ میں محمد رضوان اور سلمان آغا کی سنچریاں چوتھے اور پانچویں نمبر پر بنائی جانے والی پہلی سنچریاں ہیں۔
