آئی سی سی چیمپینز ٹرافی 2025 کی تیاریوں کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم نے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کے اوول گراؤنڈ میں ایک بھرپور ٹریننگ سیشن کیا۔
کھلاڑیوں نے تین گھنٹے تک پریکٹس کی، جس میں بیٹنگ اور بولنگ پر خصوصی توجہ دی گئی۔
ٹریننگ سیشن کے آغاز میں کھلاڑیوں نے مختلف ایکسرسائز ڈرلز میں حصہ لیا تاکہ جسمانی صلاحیتوں کو مزید نکھارا جا سکے۔
اس کے بعد کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں بیٹنگ اور بولنگ کی مشقیں کیں، تاکہ میچ کے لیے اپنی تیاریوں کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چیمپینز ٹرافی کا پہلا میچ 19 فروری کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا، جس کے لیے کھلاڑیوں نے تیاریوں کو حتمی شکل دی۔
