Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کھیلوں کے لیے محفوظ ملک ہے، آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے پاکستان میں کرکٹ کے محفوظ ماحول کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کھیلوں کے لیے محفوظ ملک ہے۔

انہوں نے انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کو بھی سراہا اور کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم بہت اچھی ہے اور ہم جانتے ہیں کہ وہ ون ڈے کرکٹ میں بہت مضبوط ہیں۔

اسٹیو اسمتھ نے پاکستان کے مایہ ناز بیٹر بابر اعظم کے حوالے سے کہا کہ بابر اعظم بڑا کھلاڑی ہے، لیکن ابھی ان کے رنز نہیں آ رہے۔ میرا پیغام ہے کہ وہ خوب محنت کریں اور ہمیں امید ہے کہ وہ جلد رنز بنائیں گے۔

آسٹریلوی کپتان نے مزید کہا کہ ہمارے تین اہم فاسٹ بولرز اس وقت نہیں کھیل رہے، لیکن پھر بھی ہمیں آسان نہ لیں۔

انہوں نے ماضی کو پس پشت ڈالتے ہوئے کہا کہ ماضی میں جو ہوا، ہم اس کو بھول چکے ہیں، اور اس میگا ایونٹ میں ہم بہتر پرفارم کریں گے۔

اسٹیو اسمتھ نے کپتانی کے حوالے سے کہا کہ میرے اوپر کپتانی کا کوئی پریشر نہیں ہے، میں اپنے کام پر فوکس کر رہا ہوں۔

 انہوں نے آسٹریلیا اور انگلینڈ کے میچز کے بارے میں کہا کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے میچز ہمیشہ زبردست ہوتے ہیں، اور ہم اس ایونٹ میں اپنی بہترین پرفارمنس دینے کے لیے تیار ہیں۔

آسٹریلوی کپتان نے پاکستان میں اپنی موجودگی کو خوشگوار قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں رہ کر مزہ آ رہا ہے، اور یہاں کرکٹ کا ماحول شاندار ہے۔

متعلقہ خبریں