شائقین کرکٹ کے لیے انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئی، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا 10 واں سیزن آج اپنی پوری آب و تاب سےشروع ہورہا ہے۔
دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائٹیڈ سمیت کراچی کنگز، لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز نے ایونٹ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے کے لیے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
پی ایس ایل کے پہلے گروپ مرحلے میں تمام ٹیمیں 10،10 میچز کھیلیں گی، ٹاپ 4 ٹیمیں پلےآف مرحلےمیں رسائی حاصل کریں گی۔
پی ایس ایل کاپہلامرحلہ کراچی اورراولپنڈی میں ہوگا، کراچی 5 اور راولپنڈی 11 مقابلوں کی میزبانی کرےگا۔
تمام کپتان 10 واں سیزن کو ناقابل فراموش بنانےکیلئےپُرجوش ہیں۔
پی ایس ایل کے آغاز پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ایونٹ کوئی بھی جیتے، جیت پاکستان کی ہوگی، جبکہ بابراعظم نے کہاکہ تمام ٹیمیں مضبوط ہیں، اچھےمقابلےہوں گے۔
