پی ایس ایل 10 کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کا 139 رنز کا ہدف 17.4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کولن منرو نمایاں بیٹسمین تھے جنہوں نے 42 گیندوں پر 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 59 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔
سلمان آغا نے ناقابل شکست 41 رنز بنائے جبکہ صاحبزادہ فرحان نے 25 رنز بنائے۔
قلندرز کی جانب سے آصف آفریدی اور حارث رؤف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 19.2 اوورز میں 139 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، عبداللہ شفیق سب سے نمایاں بیٹسمین تھے جنہوں نے 66 رنز بنائے۔
فخر زمان 1، محمد نعیم 8، ڈیرل مچل 13، اور سکندر رضا 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، حارث رؤف نے 10 رنز بنائے۔
لاہور قلندرز کے 7 کھلاڑی ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہو سکے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے جیسن ہولڈر نے 4، شاداب خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
پی ایس ایل 10 کا افتتاحی میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان راولپنڈی اسٹیڈٰیم میں کھیلا جارہا ہے جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
لاہور قلندرز پلیئنگ الیون
کپتان شاہین آفریدی، فخرزمان، عبداللہ شفیق، محمد نعیم، ڈیرل مچل، سیم بلگز (وکٹ کیپر)، سکندر رضا، ڈیوڈ ویز، جہانداد خان، حارث رؤف اور آصف آفریدی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ پلیئنگ الیون
کپتان شاداب خان، اینڈریز گوس، صاحبزادہ فرحان، کولن منرو، سلمان علی آغا، اعظم خان (وکٹ کیپر)، جیسن ہولڈر، عماد وسیم، محمد شہزاد، نسیم شاہ اور ریلی میریڈیتھ۔
