پاکستان کے آذان علی خان نے آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ اپنے نام کر لی ہے۔
آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ 13-17 اپریل 2025 کو میلبورن، آسٹریلیا میں منعقد ہوئی جس میں 11 مختلف ممالک کے 64 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
پاکستان آرمی کے آذان علی خان نے فائنل میچ میں آسٹریلین کھلاڑی کو 3-0 شکست دے کر چیمپئن شپ اپنے نام کی۔
اپنی کامیابی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے آذان علی خان نے کہا کہ پاکستانی بچے کسی سے کم نہیں، انہیں تھوڑی رہنمائی اور سپورٹ کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان آرمی کے فیضان علی خان جو کہ آذان علی خان کے چھوٹے بھائی ہیں۔
