Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بابر، رضوان اور شاہین کے انسٹاگرام اکاؤنٹس بھارت میں بند

جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے بابراعظم ، محمد رضوان اور شاہین آفریدی کے انسٹاگرام اکاؤنٹس کو بند کردیا۔

پہلگام واقعے کے بعد جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے پاکستان کے کئی نامور کھلاڑیوں، سیاستدانوں اور اداروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بھارت میں بند کردیا۔

بھارت نے شعیب اختر سمیت کئی نامور کھلاڑیوں کے یوٹیوب چینلز کو بند کیا ہے جب کہ اب پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑی بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی کے انسٹاگرام اکاؤنٹس کو بھی بند کیا گیا ہے۔

اس سے قبل بھارت نے پاکستان کے اولمپک چیمپئن اور گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ بلاک کیا ہے۔

خیال رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں ہونے والے واقعے کے بعد بھارتی حکومت نے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ معطل کرتے ہوئے پاکستانیوں کو ملک سے نکلنے کا حکم دیا تھا۔

بعد ازاں پاکستان نے بھی سخت ردعمل دیتے ہوئے بھارتیوں کو ملک سے نکلنے کا حکم دیتے ہوئے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود بند کردی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version