Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان بمقابلہ بنگلادیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کا مکمل شیڈول جاری

لاہور: پی سی بی نے بنگلادیش کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول جاری کردیا، سیریز 28 مئی سے 1 جون تک لاہور میں کھیلی جائے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلادیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے نظرثانی شدہ شیڈول جاری کردیا ہے۔ نئی شیڈولنگ کے مطابق یہ سیریز 28 مئی سے 1 جون تک لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔

پی سی بی کے مطابق سیریز کا پہلا میچ منگل 28 مئی کو ہوگا۔ دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ جمعرات 30 مئی کو کھیلا جائے گا۔ جب کہ تیسرا اور آخری میچ اتوار یکم جون کو ہوگا۔

تینوں میچز رات8 بجے شروع ہوں گے جب کہ بنگلادیش کی کرکٹ ٹیم 25 مئی کو لاہور پہنچے گی۔ ٹیم کے کھلاڑی سیریز سے قبل26 اور 27 مئی کو ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیں گے تاکہ قذافی اسٹیڈیم کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہوسکیں۔

واضح رہے کہ یہ سیریز پاکستان اور بنگلادیش دونوں کے لیے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی تیاریوں کے تناظر میں اہم سمجھی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version