شارجہ میں جاری سہ ملکی سیریزکے دوسرے میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو31 رنز سے ہرا دیا۔
پاکستان نے یو اے ای کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیاتھا۔ اور 20 اوورز میں 207 رنز بنائے۔
اوپنر بلے باز صاحبزادہ فرحان پہلے اوور میں ہی 8 رنز بناکر جنید صدیقی کے بال پر آؤٹ ہوگئے۔
فخر زمان 6 رنز بناکر حیدر علی کے بال پر پویلین لوٹ گئے۔کپتان سلمان آغا محض 5 رنز بناکر ساغر خان کے بال پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
صائم ایوب نے 38 بالز پر 69 ، حسن نواز نے 26 بالز پہ 56 رنز کی متاثرکن اننگز کھیلی اورحیدر علی کے بال پر کیچ آؤٹ ہوگئے
حمد نواز (25 رنز) اور محمد حارث (1 رن) بناکر کیچ ہوگئے۔
میچ کے لیے اسکواڈ میں 2 تبدیلیاں کی ہیں، حارث رؤف اور شاہین آفریدی کو آرام دیا گیا۔ سلمان مرزا اور حسن علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
208 رنز کے ہدف کے تعاقب میں یواے ای کی ٹیم 276 بنا سکی اور 8 کھلاڑی آئوٹ ہوئے ۔
آصف خان نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے نصف سینچری مکمل کی ۔ انہوں نے35 بالز پر 77 رنز بنائے۔ یو اے ای کے کپتان محمد وسیم نے 18 بالز پر 33 رنز بنائے۔
محمد زوہیب 14 بالز پر 13،راہول چوپڑا 14 بالز پر 11 رنز بنا سکے۔
پاکستان کی جانب نے حسن علی نے 3 ، محمد نواز نے 2 , سلمان مرزا اور صائم ایوب نے ایک ایک کھلاڑی کو پولین کی راہ دکھائی۔
