Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایشیا کپ، پاکستان نے یو اے ای کو 41 رنز سے شکست دے دی

ایشیا کپ 2025 کے 10 ویں اور اہم میچ میں پاکستان نے یو اے ای کو 41 رنز سے شکست دے دی۔

ایشیا کپ 2025 کے 10 ویں اور اہم میچ میں پاکستان نے یو اے ای کو 41 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان کے 146 رنز کے جواب میں یو اے ای کی پوری ٹیم 17.4 اوورز میں 105 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

یو اے ای کی جانب سے علی شان نے 12، محمد وسیم نے 14، راہول چوپڑا نے 35 اور دھرو پریشر نے 20 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور ابرار احمد نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ صائم ایوب اور سلمان آغا نے ایک ایک وکٹ لی۔

 اس سے قبل پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے۔

پاکستان کے صائم ایوب ایک بار پھر ناکام ہوئے جو صرف دو گیندیں کھیل کر بنا کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹ گئے، صاحبزادہ فرحان نے 5 رنز بنائے۔

فخر زمان نے ذمہ دارانہ اننگ کھیلی اور 50 رنز بنائے، کپتان سلمان آغا 20 رنز بنا سکے، محمد حارث 18 اور شاہین شاہ آفریدی نے 29 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔

یو اے ای کی جانب سے جنید صدیق نے 4 وکٹیں لیں، سمرنجیت 3 اور پاراشر نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ایک گھنٹے تاخیر کے بعد پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی ٹیموں کے درمیان ایشیاکپ 2025 کے گروپ مرحلے کا 10 واں اور فیصلہ کن میچ دبئی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔

اس میچ میں یو اے ای نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ قومی ٹیم میں حارث رؤف اور خوشدل شاہ کی واپسی ہوئی ہے۔

پاکستان پلیئنگ الیون

سلمان آغا (کپتان)، صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، محمد حارث (وکٹ کیپر)، فخرزمان، حسن نواز، محمد نواز، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور ابرار احمد۔

یو اے ای پلیئنگ الیون

محمد وسیم (کپتان)، علیشان شرافو، آصف خان، محمد زوہیب، ہرشت کوشک، راحل چوپڑا (وکٹ کیپر)، دھرو پراشل، حیدر علی، سمرن جید سنگھ، جنید صدیقی اور محمد روحد۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version