Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پہلا ٹی ٹوئنٹی، سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دے دیا

پاکستان کی جانب سے محمد عمران اور رضا اللہ اس میچ میں اپنا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ڈیبیو کررہے ہیں

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے مقابلے میں سری لنکا نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنالیے پاکستان کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف حاصل کرنا ہوگا۔

راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ لہرو اودارا نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 87 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ کپتان کوشل مینڈس ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے۔

کامل مشارا 6، کامندو مینڈس 23 اور سہان آراچگے ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔ داسن شناکا نے 18 اور دونتھ ویلالگے نے 5 رنز بنائے، جبکہ مہیش تھیکشانا صرف ایک رن بناسکے۔ دشمنتھا چمیرا 6 اور ایشان ملنگا بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے 3 وکٹیں حاصل کیں، محمد عمران نے 2 جبکہ رضا اللہ، شاداب خان اور صائم ایوب نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کی جانب سے محمد عمران اور رضا اللہ اس میچ میں اپنا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ڈیبیو کررہے ہیں۔ قومی ٹیم کی قیادت صاحبزادہ فرحان کررہے ہیں، جبکہ پلیئنگ الیون میں فخر زمان، معاذ صداقت، حسن نواز، صائم ایوب، شاداب خان، خواجہ نافع، نسیم شاہ اور ابرار احمد بھی شامل ہیں۔

سری لنکن ٹیم کی قیادت کوشل مینڈس کررہے ہیں۔ مہمان ٹیم کی پلیئنگ الیون میں لہرو اودارا، کامل مشارا، کامندو مینڈس، سہان آراچگے، داسن شناکا، دونتھ ویلالگے، مہیش تھیکشانا، دشمنتھا چمیرا، ایشان ملنگا اور نووان تھشارا شامل ہیں۔