لاہور: پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان سہ ملکی ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگی۔
ٹرافی کی رونمائی کی تقریب سہ پہر ساڑھے تین بجے شیڈول کی گئی ہے۔
پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی، انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک اور سری لنکن کپتان کوسل مینڈس میڈیا سے گفتگو کریں گے
میڈیا کانفرنسز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے میڈیا کانفرنس روم میں ہوں گی۔
خیال رہے کہ پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سہ ملکی سیریز کل 18اکتوبر سے شروع ہوگی۔
افتتاحی میچ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں 20 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔ٹرائی سیریز کے میچز راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے، فائنل 31 اکتوبر کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
