بھارتی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار فاسٹ بولر محمد شامی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
بھارت کے 36 سالہ محمد شامی نے سوشل میڈیا پر اپنے جذباتی پیغام کے ذریعے ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان کیا۔
محمد شامی نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس سفر کے دوران حاصل ہونے والی ہر وکٹ، مشکلات، انجریز اور میدان میں واپسی کے تجربات نے انہیں بہت کچھ سکھایا۔ ان کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ ان کے لیے محض کھیل کا ایک فارمیٹ نہیں بلکہ زندگی کا انتہائی خاص حصہ رہی ہے۔ وہ بھاری دل اور بے شمار خوبصورت یادوں کے ساتھ اس فارمیٹ کو الوداع کہہ رہے ہیں۔
خیال رہے کہ محمد شامی نے 2013ء میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کولکتہ ٹیسٹ سے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور آخری ٹیسٹ اوول کے میدان پر جون 2023ء میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلا تھا۔
انہوں نے 10 سالہ کیریئر میں بھارت کی جانب سے 64 ٹیسٹ میچز کھیلے اور 229 وکٹیں حاصل کیں۔
