Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ایس ایل 12 کے 5 وینیوز فائنل؛ فیصل آباد بھی میزبانی کرے گا

پشاور کو چھٹے وینیو کے طور پر شامل کرنے کی دوبارہ کوشش کی جائے گی، سلمان نصیر

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 12 ویں ایڈیشن کے میچز فیصل آباد میں بھی کھیلے جائیں گے جب کہ پی ایس ایل انتظامیہ نے فیصل آباد کو پانچویں وینیو کے طور پر شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ایس ایل انتظامیہ کے مطابق پی ایس ایل 12 کے میچز لاہور، کراچی، راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد میں کرانے کا منصوبہ ہے۔ اس حوالے سے فیصل آباد کو ایونٹ کے پانچویں وینیو کے طور پر شامل کیا جائے گا۔

پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو سلمان نصیر نے کہا کہ آئندہ ایڈیشن کے لیے پشاور کو چھٹے وینیو کے طور پر شامل کرنے کی دوبارہ کوشش کی جائے گی۔

پی ایس ایل 12 کے میچز کے لیے نئے وینیوز کی شمولیت سے لیگ کے مقابلوں کو مزید شہروں تک پھیلانے اور مختلف علاقوں کے شائقین کو اپنے شہر میں میچز دیکھنے کا موقع فراہم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 12 کے لیے مجوزہ وینیوز میں لاہور، کراچی، راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد شامل ہیں جب کہ پشاور کی شمولیت کے حوالے سے مزید کوششیں کی جائیں گی۔

Exit mobile version