پاکستان کرکٹ ٹیم کو سری لنکا کے خلاف ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل سے قبل دھچکا لگ گیا، آل راؤنڈر شاداب خان طبی وجوہات کی بنا پر فیصلہ کن مقابلے سے باہر ہوگئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق شاداب خان طبی مسائل کے باعث فائنل میچ میں قومی ٹیم کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔
ذرائع کے مطابق شاداب خان کو سری لنکا کے خلاف گزشتہ میچ کے دوران باؤنسر لگا تھا جس کے بعد انہیں طبی مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔
دوسری جانب ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
