راولپنڈی میں کھیلے جانے والے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 98 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔
پاکستان کے خلاف کھیلے جا رہے ٹیسٹ میں سری لنکا کی پہلی وکٹ 6 رنز پر گر گئی تھی، سوریا بندرہ صرف 2 رنز بنا پویلین لوٹ گئے جنہیں ثاقب خان نے آؤٹ کیا۔
سری لنکا کی دوسری وکٹ 16 رنز پر گری، دنیش چندی مل 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، ان کی وکٹ محمد عباس نے حاصل کی جبکہ تیسری وکٹ 25 رنز پر گری، کمندو مینڈس 8 رنز بنا کر محمد عباس کا شکار بن گئے۔
سری لنکا کی چوتھی وکٹ بھی 25 رنز پر گری، رضا اللّٰہ نے لاہیرو اودارا کو 4 رنز پر آؤٹ کیا۔
مہمان ٹیم کی پانچویں وکٹ 36 اور چھٹی وکٹ 85 رنز پر گری، دھننیجا ڈی سلوا 1 اور کپتان کوشال مینڈس 32 رنز بنا کر چلتے بنے۔
پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس نے اور رضا اللّٰہ نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ثاقب خان اور عامر جمال نے 1، 1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
سری لنکا کی ساتویں وکٹ 85 رن پر گری، ملن رتھ نائیکا صفر رن پر رضا اللّٰہ کی گیند پر چلتے بنے، آٹھویں اور نویں وکٹ 97 جبکہ آخری وکٹ 98 پر گر گئی۔
رضا اللّٰہ، محمد عباس اور عامر جمال نے 3، 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ثاقب خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
