Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایمرجنگ ایشیا کپ: پاکستان نے یو اے ای کو 184 رنز سے شکست دے دی

ایمرجنگ کپ کے ساتویں میچ میں پاکستان نے یو اے ای کو 184 رنز  کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں یو اے ای نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جو غلط فیصلہ ثابت ہوا۔

پاکستان نے 98 رنز کی برق رفتار اوپننگ شراکت قائم کرکے ابتداءسے ہی  میچ اپنے حق میں کرلیا ۔50 ویں اوور میں پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی تاہم 309 رنز  کا بڑا ہندسہ بورڈ پر سجایا۔

صاحب زادہ فرحان اور کامران غلام 63،63 ، صائم ایوب 56 اور کپتان محمد حارث 55 رنز بناکر نمایاں رہے۔

یو اے ای کی جانب سے جش گیانانی نے 4، مطیع اللہ خان نے 2 جبکہ نیلانش کیسوانی، علی نصیر، محمد فرازالدین اور ادتیا شیٹی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کی پوری ٹیم صرف 125 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔آریانش شرما 37 اور جوناتھن فجی 25 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے قاسم اکرم نے 6، سفیان مقیم نے 3 اور محمد وسیم نے ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ ایونٹ میں پاکستان ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version