Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گال ٹیسٹ: پاکستان نے ایک سال بعد ٹیسٹ میچ میں فتح حاصل کرلی

گال ٹیسٹ میں پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے  کر ایک سال بعد ٹیسٹ میچ میں فتح حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے 131 رنز کا ہدف امام الحق  (50)کی  ناقابل شکست نصف  سنچری کی بدولت 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

سعود شکیل 30 اور کپتان بابر اعظم 24 رنز بناکر دیگر نمایاں بلے باز رہے۔

سری لنکا کی جانب سے پراباتھ جے سوریا نے 4 اور رمیش مینڈس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل  سری لنکن ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 279 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی اور   پاکستان کو جیت کے لیے 131 رنز کا ہدف دیا تھا۔

پہلی اننگز کے ٹاپ اسکورر دھننجیا ڈی سلوا دوسری اننگز میں بھی 82 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہےتھے۔نشان مدھوشکا 52 اور رمیش مینڈس 42 رنز بناکر دیگر نمایاں بلے باز رہے تھے۔

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور نعمان علی نے 3،3 جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور آغا سلمان نے 2،2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

پاکستان نے  سری لنکا کی پہلی اننگز کے 312 رنز کے جواب میں سعود شکیل  کے ناقابل شکست 208 رنز کی بدولت 461 رنز بنائے تھے۔ آغا سلمان 83 رنز بناکر دوسرے نمایاں بلے باز رہے تھے۔

سری لنکا کی جانب سے رمیش مینڈس نے 5، پراباتھ جے سوریا نے 3  جبکہ کسن راجیتھا اور وشوا فرنانڈو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

سری لنکا نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ  کرتے ہوئے دھننجیا ڈی سلوا (122) کی سنچری اور اینجلو میتھیوز(64)  کی نصف سنچری کی بدولت 312 رنز بنائے تھے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد نے 3،3 جبکہ آغا سلمان نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

واضح رہے کہ یہ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی پورے ایک سال بعد فتح ہے۔

پاکستان  نے آخری بار ٹیسٹ میچ 2022 میں آج ہی کے دن  یعنی 20 جولائی کو سری لنکا کے خلاف گال میں ہی جیتا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version