Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: بابر اعظم اور شاہین آفریدی ٹاپ 5 میں شامل

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم اور شاہین آفریدی ٹاپ 5 میں شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق بابر اعظم تیسری اور شاہین شاہ آفریدی پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

بلے بازوں کی فہرست نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن ، آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ، پاکستان کے بابر اعظم ، آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ  اور  مارنس لبوشین بالترتیب پہلی سے پانچویں پوزیشن  پر موجود ہیں۔

بولنگ کی فہرست میں بھارت کے روی چندرن ایشون، آسٹریلیا کے پیٹ کمنز، جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن اور پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی  بالترتیب پہلی سے پانچویں پوزیشن  پر موجود ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version