Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسٹورٹ براڈ کا ٹیسٹ کرکٹ میں بڑا کارنامہ، پانچویں بولر بن گئے

اسٹورٹ براڈ ٹیسٹ کرکٹ میں 600 وکٹیں حاصل کرنے والے پانچویں بولر بن گئے۔

انگلینڈ کے اہم ٹیسٹ فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ  جیمز اینڈرسن کے بعد یہ کارنامہ انجام دینے والے دوسرے انگلش کھلاڑی بن گئے ہیں۔

اسٹورٹ براڈ  نےیہ کارنامہ آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ایشیز ٹیسٹ   میں ٹریوس ہیڈ کی وکٹ حاصل کرکے انجام دیا۔

ٹیسٹ کرکٹ 600 سے زائد وکٹیں حاصل کرنے والوں میں صرف جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ ہی انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ باقی تینوں کھلاڑی ریٹائر ہوچکے ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ (800) وکٹیں سری لنکاکے لیجنڈری آف اسپنر  مرلی  دھرن نے حاصل کیں۔

آسٹریلیا کے لیگ اسپنر شین وارن 708 وکٹوں کے ساتھ دوسرے ، انگلینڈ کے سیم بولر جیمز  اینڈرسن 689 وکٹوں کے ساتھ تیسرے اور بھارتی لیگ اسپنر انیل کمبلے 619 وکٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version