کولمبو ٹیسٹ میں سرفراز احمد کے کنکوژن متبادل کے طور پر محمد رضوان کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کولمبو ٹیسٹ میں جب بیٹنگ کے لیے آئے تو پہلی ہی گیند ان کے ہیلمٹ پر لگی۔
ابتدائی کنکوژن چیک اپ کے بعد انہوں نے بیٹنگ جاری رکھی تاہم 14 کے اسکور پر وہ ریٹائرڈ ہرٹ ہوکر واپس چلے گئے۔
🔴 Sarfaraz Ahmed has been replaced by Mohammad Rizwan as a concussion substitute in the ongoing second #SLvPAK Test.
He remains under the observation of the PCB’s medical panel. https://t.co/sotkSmO6I3
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 26, 2023
میچ ریفری ڈیوڈ بون نے پاکستانی ٹیم انتظامیہ کی درخواست پر محمد رضوان کو سرفراز احمد کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
