Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کولمبو ٹیسٹ: پاکستان نے 576 رنز پر اننگز ڈکلیئر کردی، 410 رنز کی برتری

کولمبو ٹیسٹ میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 576 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کردی۔

تفصیلات کے مطابق چوتھے  روز پاکستان نے صرف دو اوورز کھیل کر محمد رضوان کی نصف سنچری کے بعد اننگز ڈکلیئر کردی، پاکستان کو پہلی اننگز میں سری لنکا پر  410 رنز کی برتری حاصل ہے۔

پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق نے 201  اور آغا سلمان نے ناقابل شکست 132 رنز بنائے۔سعود شکیل  57 ،شان مسعود 51 اور  محمد رضوان 50 رنز بناکر دیگر نمایاں بلے باز رہے۔

کپتان بابر اعظم 39 اور امام الحق 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ سرفراز احمد 14 رنز بناکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے اور محمد رضوان کو ان کی جگہ کنکوژن متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا۔

اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر بظاہر بیٹنگ کے لیے سازگار وکٹ پر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا  تھا  تاہم پوری ٹیم 166 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

سری لنکن ٹیم ابتداء سے ہی مشکلات کا شکار رہی  تھی اور دھننجیا ڈی سلوا (57) کے علاوہ کوئی بلے باز ٹک کر نہ کھیل سکا تھا۔ دنیش چندیمل 34 اور رمیش مینڈس 27 رنز بناکر دیگر نمایاں بلے باز رہے تھے۔

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 4، نسیم شاہ نے 3 اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں