Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں بولنگ کا نیا ریکارڈ قائم

ملیشیئن کھلاڑی سیزرول ادروس نے  ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں بولنگ کا نیا ریکارڈ قائم  کردیا۔

تفصیلات  کے مطابق  کوالالمپور میں کھیلے جارہے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی)  مینز  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ2024 کے ایشیا ریجنل کوالیفائر بی ٹورنامنٹ میں ملائیشیا کے میڈیم فاسٹ بولر نے 7 وکٹیں حاصل کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

یہ  ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں کسی بھی بولر کی جانب سے ایک میچ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ  ہے۔

سیزرول ادروس نے چین کے  خلاف میچ میں 8 رنز کے عوض 7 وکٹیں حاصل کیں جس کے باعث  چین کی پوری ٹیم 12ویں اوور میں صرف 23 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بیسٹ بولنگ فیگر کا ریکارڈ نائیجیریا کے پی آہو کے پاس تھا۔جنہوں نے 2021 میں سیرا لیون کے خلاف 3.4 اوورز میں 5 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

واضح رہے کہ ادروس کے ریکارڈ سے قبل ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں مجموعی طور پر 12 بولرز6 وکٹیں لے چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version