Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جیمز اینڈرسن کے کیریئر کو ختم سمجھنا بے وقوفی ہوگی، ناصر حسین

انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین کا خیال ہے کہ جیمز اینڈرسن کے کیریئر کو ختم سمجھنا بے وقوفی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ریویو پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے تجربہ کار تیز گیند باز کی فارم میں واپسی اور نئے سال میں اپنی ٹیم کے دورہ  بھارت کے دوران اچھی کارکردگی دکھانے کی امید کا اظہار کیا ۔

جیمز   اینڈرسن آسٹریلیا کے خلاف حالیہ ایشز سیریز کے دوران زیادہ اثر ڈالنے  میں ناکام رہے اور چار ٹیسٹ میچوں میں 85.40 کی اوسط سے صرف پانچ وکٹیں حاصل کرسکے۔

عالمی سطح پر جدید دور کے بہترین تیز گیند بازوں میں سے ایک اور ٹیسٹ کرکٹ میں تیز گیند بازوں کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے جیمز اینڈرسن کے لیے یہ کارکردگی غیرمعمولی تھی۔

ناصر حسین کا خیال ہے کہ خاص طور پر اسٹورٹ براڈ کی ریٹائرمنٹ کے بعد بھارت میں  تجربہ کار بولر کے ساتھ  جانا چاہیئے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version