انگلینڈ کے جارح مزاج اوپنر ایلکس ہیلز نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق 75 ٹی ٹوئنٹی، 70 ون ڈے اور 11 ٹیسٹ میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کرنے والے ایلکس ہیلز گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھے۔
انہوں نے انگلینڈ کے لیے مجموعی طور پر 156 انٹرنیشنل میچز میں 123 چھکوں اور 578 چوکوں کی مدد سے 5066 رنز بنائے۔
ایلکس ہیلز نے ون ڈے کرکٹ میں 6 اور ٹی ٹوئنٹی میں ایک سنچری اسکور کی۔
156 Matches🧢
5066 Runs 🏏
578 Fours 💥
123 Sixes 💥
T20 World Cup Winner 🏆Thank you, Alex 👏
Alex Hales has announced his retirement from international cricket. pic.twitter.com/xXOUmFjide
— England Cricket (@englandcricket) August 4, 2023
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
