Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

افغانستان کیخلاف میچ کیلئے 12 کھلاڑی فائنل کرلیے گئے

افغانستان کے خلاف میچ کے لیے قومی ٹیم کے 12 کھلاڑی فائنل کرلیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور افغانستان تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں آج  ہمبنٹوٹا میں مد مقابل آئیں گے۔

پاکستان نے میچ کے لیے 12 کھلاڑی فائنل  کرلیے ہیں جبکہ حتمی الیون کا اعلان ٹاس کے وقت کیا جائے گا۔

بابر اعظم ، امام الحق، محمد رضوان، فخر زمان، نسیم شاہ، حارث رؤف فائنل الیون کا حصہ ہوں گے۔ اسامہ میر اور محمد نواز میں سے کسی ایک کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

قومی ٹیم کا 3 فاسٹ بولرز اور 2 اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا امکان ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version