پاک بھارت ٹاکرے کے لیے بے تاب شائقین کرکٹ کے لیے بری خبر سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت ایشیا کپ کے تیسرے میچ میں ہفتہ 2 ستمبر کو کینڈی شہر کے پالیکیلے اسٹیڈیم میں مد مقابل آئیں گے۔
تاہم خراب موسم کے عالمی کرکٹ کی اس بڑی جنگ کے رنگ میں بھنگ ڈالنے کے امکانات ہیں۔ ہفتہ کے روز مسلسل بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
سری لنکن ویدر ریڈار نے میچ کے دوران 70 سے 80 فیصد بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ کل جمعہ کو پاک بھارت ٹیموں کی پریکٹس بھی بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔
ہفتہ کے روز صبح 9 بجے 80 فیصد بارش ہونے کی توقع ہے۔ دوپہر 3 بجے ٹاس کے وقت تک 80 فیصد تک بارش برسنے کے امکانات رہیں گے۔
سہہ پہر 4 بجے موسم میں بہتری کی امید ہے اور بارش کا امکان کم ہو کر 60 فیصد ہوجائے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
