Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایشیا کپ: پاک بھارت کھلاڑیوں کی ملاقات اور خوش گپیوں کی ویڈیو وائرل

ایشیا کپ کے بڑے معرکے سے قبل پاک بھارت کھلاڑیوں کی  ملاقات اور خوش گپیوں کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی جانب سے پاکستانی اور بھارتی کھلاڑیوں کی ملاقات اور خوش گپیوں کی ویڈیو شیئر کی گئی  جو فوراً ہی وائرل ہوگئی۔

ویڈیو  کے آغاز میں حارث رؤف  اور ویرات کوہلی کو پرجوش انداز میں گلے ملتے اور خوش گپیاں کرتے دیکھا ھاسکتا ہے۔

بھارتی کپتان روہت شرما نے پریکٹس کے لیے جاتے ہوئے پاکستانی کپتان بابر اعظم اور امام الحق سے ملاقات کی۔

بعد ازاں ویرات کوہلی کو   شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان سے ملاقات کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

کوہلی نے شاداب خان کا بیٹ بھی چیک کیا اور شاہین کے ساتھ ہنسی مذاق بھی کیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version