بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ ہم صرف کرکٹ کے لیے پاکستان جارہے ہیں، کوئی سیاست کی بات نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان آمد سے قبل بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کا میزبان پاکستان ہے اور ہمارا دورہ صرف کرکٹ کے حوالے سے ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا دورہ دو دن کا ہوگا۔ گورنر ہاؤس میں ہمارے لیے ڈنر کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
بی سی سی آئی کے صدر راجر بنی کا کہنا تھا کہ میں نے اخری بار 2006 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ پاکستان کی مہمان نوازی ہمیشہ شاندار رہی، پاکستانی کرکٹ سے محبت کرتے ہیں۔
راجر بنی نے کہا کہ ہم نے کولمبو میں میچز دیکھے اور اب پاکستان میں میچز دیکھیں گے۔
پاک بھارت ٹاکرے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان میچز دنیا کے کسی بھی ٹورنامنٹ سے بڑے ہوتے ہیں یہاں تک کہ ایشیز سیریز سے بھی بڑے ہوتے ہیں۔
صدر بی سی سی آئی نے مزید کہا کہ دورہ پاکستان کے حوالے سے ہماری حکومت جو فیصلہ کرے گی ہم ویسا ہی کریں گے۔ پاک بھارت سیاست پر بی سی سی آئی کچھ نہیں کہے گا، ہمیں انتظار ہے دیکھیں کیا ہوتا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
