Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی سی سی رینکنگ: بابر کی حکمرانی برقرار، امام اور فخر کی تنزلی

آئی سی سی  رینکنگ میں بلے بازوں کی فہرست میں بابر اعظم کی حکمرانی  برقرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئرز کی نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی۔

 ون ڈے بیٹرز میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ  بھارت کے شبمان گل کی رینکنگ میں دوسری  اور جنوبی افریقہ کے ریسی وین ڈر ڈسن  کی تیسری پوزیشن ہے۔

آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے اور پاکستان کے امام الحق ایک درجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر چلے گئے۔

آئرلینڈ کے ہیری ٹیکٹر کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے جبکہ جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک ایک درجے ترقی کے بعد ساتویں نمبر پر آگئے۔

بھارت کے ویرات کوہلی ایک درجے تنزلی سے آٹھویں پوزیشن پر چلے گئے اور  بھارتی کپتان  روہت شرما ایک درجے ترقی کے بعد نویں نمبر پر  آگئے۔

پاکستان کے فخر زمان ایک درجے تنزلی کے بعد 10 ویں نمبر پر  چلے گئے۔

بولرز کی فہرست میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ اور مچل اسٹارک کی بالترتیب دوسری پوزیشن برقرار ہے جبکہ ایڈم زیمپا ایک درجے تنزلی سے چوتھی پوزیشن پر چلے گئے۔

نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ مچل اسٹارک کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ میٹ ہینری کی پانچویں پوزیشن ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version