Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نسیم شاہ کی ورلڈکپ میں شرکت مشکوک

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر  نسیم  شاہ  کی ورلڈ کپ کے ابتدائی میچز  میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ میں بھارت  کے خلاف میچ کے دوران انجری کا شکار ہونے والے نسیم شاہ اگلے ماہ بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ کے ابتدائی میچز سے باہر ہو سکتے ہیں۔

وہ بھارت کے خلاف میچ میں اپنا دسواں اوور مکمل نہیں کرسکے تھے اور میدان سے باہر چلے گئے تھے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ وہ نسیم شاہ کی انجری کی نوعیت نہیں جانتے لیکن شاید وہ ورلڈکپ میں آگے چل کر ہمیں میسر ہوسکیں۔

نسیم شاہ کو انجری کی نوعیت معلوم کرنے کے لیےاسکین کرانے کے لیے دبئی بھیجا گیا۔

دوسری جانب حارث رؤف بھی بھارت کے خلاف سائیڈ اسٹرین انجری کا شکار ہوگئے تھے اور سری لنکا کے خلاف میچ سے بھی باہر ہو گئے تھے۔

حارث رؤف کے 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ سے قبل صحت یاب ہونے کا امکان ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version