Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاہین شاہ آفریدی کی شادی کی تقریب آج ہوگی

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر  شاہین شاہ آفریدی کی شادی کی تقریب آج  کراچی میں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق  سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی انشاء  آفریدی اور شاہین آفریدی کی مہندی کی تقریب  گزشتہ روز کراچی میں  ہوئی۔

مہندی کی تقریب شاہد آفریدی کے گھر پر منعقد  ہوئی جس میں   رشتےداروں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

شاہین آفریدی نے بھی فیملی کے ہمراہ مہندی  کی تقریب میں شرکت کی۔

انشا اور شاہین کی شادی کی تقریب آج کراچی میں ہوگی جبکہ  ولیمے  کی تقریب 21 ستمبر کو اسلام آباد میں رکھی گئی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version