قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ورلڈکپ کا آغاز نمبر ون بلے باز کی حیثیت سے کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی جس میں بابر اعظم کی بیٹرز کی رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار ہے ۔
بھارت کے شبمان گل اور بابر اعظم کے درمیان فاضلہ مزید کم ہو گیا۔ بابر اعظم کے ریٹنگ پوائنٹس 857 برقرار ہیں جبکہ شبمان گل کے ریٹنگ پوائنٹس 814 سے بڑھ کر 847 ہو گئے۔
پاکستان کے امام الحق چوتھے سے پانچویں نمبر پر چلے گئےاور فخر زمان دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

ون ڈے بولرز کی رینکنگ بھارت کے محمد سراج کا پہلا اور آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کا دوسرا نمبر برقرار ہے۔
افغانستان کے راشد خان پانچویں سے چوتھے نمبر پر پہنچ گئے۔
نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کی رینکنگ میں ایک درجے تنزلی ہوئی جس کے بعد وہ پانچویں نمبر پر چلے گئے۔
پاکستان کے شاہین آفریدی رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ حارث رؤف رینکنگ میں دو درجے بہتری سے 22 ویں نمبر پر آگئے۔
ون ڈے آل راؤنڈرز میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔
The race for the top-ranked batter in the @MRFWorldwide ICC Men's ODI Player Rankings is heating up ahead of #CWC23 🔥
Details 👇 https://t.co/Chl5SZDjUA
— ICC (@ICC) September 27, 2023
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں