Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ورلڈکپ 2023 میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پہلے میچ میں انگلینڈ اور بنگلادیش کی ٹیمیں دھرمشالہ میں صبح 10 بجے مدمقابل آئیں گی۔

دوسرے میچ میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں حیدرآباد میں ڈیڑھ بجے مد مقابل آئیں گی۔

انگلینڈ کو اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ بنگلادیش نے افغانستان کو شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔

سری لنکا کو اپنے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ پاکستان نے نیدرلینڈز کو شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔

گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے نیدرلینڈز کو با آسانی 99 رنز سے شکست دے کر ایونٹ  میں مسلسل دوسری فتح  حاصل کی۔

پاکستان کا روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ 14 اکتوبر کو احمدآباد میں ہوگا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version