Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ورلڈکپ 2023 کا سب سے بڑا ٹاکرا آج ہوگا

ورلڈکپ 2023  میں اب تک کا سب سے بڑا ٹاکرا آج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق   ورلڈکپ 2023 کے بارہویں میچ میں پاکستان اور بھارت آج احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم کی پلیئنگ الیون میں تبدیلی نہ کیے جانے کا امکان ہے۔

پریکٹس سیشن کے بعد پاکستان کی پلیئنگ الیون پر غور کیا گیا اور اس میں کوئی تبدیلی نہ کرنے پر اتفاق ہوا۔

ٹیم میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ  وننگ کمبی نیشن میں اس وقت تبدیلی کی ضرورت نہیں ہے۔

پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون میں کپتان بابر اعظم، امام الحق، عبداللہ شفیق، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، شاداب خان،  محمد نواز، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہوں گے۔

دوسری جانب بھارتی ٹیم میں انجری سے صحتیاب ہونے والے شبمان گل کی شمولیت کا امکان ہے۔

گزشتہ روز بھارتی کپتان روہت شرما نے پریس کانفرنس میں شبمان گل کی صحت سے متعلق کہا تھا کہ وہ 99 فیصد ٹیم میں شمولیت کے لیے فٹ ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت آئی سی سی ورلڈکپ کی تاریخ میں 7 مرتبہ مدمقابل آچکے ہیں اور ساتوں مرتبہ بھارت نے فتح حاصل کی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version