Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ورلڈکپ 2023: نیدرلینڈز نے سری لنکا کیخلاف میچ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا

ورلڈکپ2023  میں نیدرلینڈز نے سری لنکا  کے خلاف میچ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لکھنؤ میں کھیلے جارہے ورلڈکپ2023   کے انیسویں میچ میں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو ابتداء میں غلط ثابت ہوا۔

نیدرلینڈز کی نصف سے زیادہ ٹیم 100 رنز سے بھی کم پر پویلین لوٹ گئی۔

91 کے مجموعی اسکور پر چھٹی وکٹ گرنے کے بعد  سائیبرانڈ اینگلبریکٹ اور لوگن وین بیک نے ساتویں وکٹ پر 130  رنز کی ریکارڈ ساز شراکت قائم کی۔

اس سے قبل ورلڈکپ میں ساتویں وکٹ پر سب سے بڑی شراکت (116) کا اعزاز بھارت کے  مہندرا سنگھ دھونی اور رویندرا جدیجا کے پاس تھا۔

سائیبرانڈ اینگلبریکٹ  (70) اور  لوگن وین بیک(59)  نے اپنے ون ڈے کیریئر کی پہلی نصف سنچریز اسکور کیں۔ دونوں کی ریکارڈ پارٹنرشپ کی بدولت  نیدرلینڈز کی ٹیم  اسکور 262 رنز تک پہنچانے میں کامیاب رہی ۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version